صدیق فاطمہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معراج ٹاؤن راوی ریان میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح بریگیڈیئر ریٹائرڈ راحت امان اللہ خاں ایم این اے نے کیا، فری آئی کیمپ میں 500سے زائد مریضوں کے فری چیک اپ کے ساتھ ساتھ فری ادویات فری عنیکیں اور فری آپریشن کراے گے اس کے علاوہ مریضوں اور لواحقین کے لیے کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا ۔
اس موقعہ پر چیرمین صدیق فاطمہ فاؤنڈیشن صاحبزارہ رفیق الحسن قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی فراہمی کارخیر ہے۔